3 جنوری 2014 - 20:30
امریکا:پولیس وردیاں پہنے حملہ آوروں کی فائرنگ،9 افرادہلاک/ نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

میکسیکو کی جیل میں پولیس وردیاں پہنے حملہ آوروں کی فائرنگ، 9 افرادہلاک./ واشنگٹن…عمارت میں دھماکے سے 13افراد زخمی، 6کی حالت نازک۔/امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں/ امریکی شہرمیناپولس میں آگ لگنے سے 13 افراد زخمی.

ابنا: واشنگٹن…امریکہ میں ایک عمارت میں زور دار دھماکے سے 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے یہ حادثہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی پولس میں واقع ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ زیادہ ترافراد کھڑکیوں سے کودنے اور جلنے کے واقعات میں زخمی ہوئے۔ آگ لگنے سے قریبی اپارٹمنٹ اورگروسری اسٹور بھی متاثر ہوئے۔ فائرفائٹرز نے خاصی کوششوں کے بعد آگ بجھائی۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

میکسیکو کی جیل میں پولیس وردیاں پہنے حملہ آوروں کی فائرنگ، 9 افرادہلاک    میکسیکو جیل میں پولیس وردی پہنے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ فائرنگ سے 5حملہ آور اور 4قیدی مارے گئے جبکہ ایک حملہ آوراور گارڈ زخمی ہوگئے۔جیل حکام کے مطابق حملہ آور پولیس وردیوں میں ملبوس تھے جس کی وجہ سے محافظ یہ سمجھے کہ کچھ قیدیوں کو جیل میں داخلے کے لیے لایا گیا ہے۔ جیل میں داخل ہونے کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ جس سے 4 قیدی ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے 5حملہ آور بھی مارے گئے۔ فائرنگ سے جیل کا گارڈ اور مشتبہ حملہ آور بھی زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں    امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں ان دنوں شدید برفانی طوفان اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جبکہ طوفان کے باعث مرنے والوں کی تعداد9 بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں دو فٹ تک برف پڑچکی ہے جبکہ برف کے طوفان کے باعث درجہ حرارت منفی 23 تک جاپہنچا ہے۔ نیویارک اور نیوجرسی کے گورنروں نے اپنی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ نیویارک اور بوسٹن شہر میں سینکڑوں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ طوفان سے متاثرہ کئی ریاستوں میں 1700سے زائد پروازیں منسوخ کرنی پڑیں جبکہ 900 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔

امریکی شہرمیناپولس میں آگ لگنے سے 13 افراد زخمی    امریکی شہر میناپولس میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں،خبر ایجنسی کے مطابق امریکی شہرمیناپولس میں 3 منزلہ عمارت میں دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،زخمیوں میں سے کئی کی حالت کی تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔

.......

/169